روس پرتشدد بمباری کر رہا ہے اور مغرب دھمکیاں دے رہا ہے

کل کیو میں روسی بمباری کے بعد ایک طبی کارکن کو جلتی ہوئی کار کے آگے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
کل کیو میں روسی بمباری کے بعد ایک طبی کارکن کو جلتی ہوئی کار کے آگے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

یوکرائنی پولیس کے مطابق روس نے "قرم پل" کو نشانہ بنانے کے جواب میں یوکرین کے دارالحکومت کیو اور دیگر شہروں پر بمباری کر دیا ہے جس میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے یوکرین پر 83 میزائل داغے ہیں اور یہ اقدام روس کو قرم سے ملانے والے اسٹریٹجک پل کو نقصان پہنچانے والے دھماکہ اور یوکرائنی جزیرہ نما کو روس سے الحاق کرنے کے معاملہ کے دو دن بعد ہوا ہے اور اسی ذریعے نے نشاندہی کی ہے کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے 52 میزائلوں کو روکا ہے جن میں سے 43 کروز میزائل تھے۔

ٹویٹر کے مطابق میزائلوں نے مرکزی کیو کے چوراہوں، پارکوں، پرہجوم سیاحتی مقامات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس کی شدت اس وقت سے یوکرین کے دارالحکومت میں نہیں دیکھی گئی ہے جس پر روسی افواج نے جنگ کے شروع میں قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی اور مغربی یوکرین کے لویو، ٹرنوبل اور زیومیتر، ملک کے وسط میں ڈنپرو اور کریمنشوک، جنوب میں زافوریزیا اور مشرق میں خارکیو میں بھی دھماکوں کی اطلاع ملی ہے اور یوکرائنی حکام نے بتایا ہے کہ کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور ملک کے بڑے علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔(۔۔۔)

منگل 16 ربیع الاول 1444ہجری -  11 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16023]    

سلامتی کونسل کا غزہ کی پٹی کے بحران پر بحث کے لیے ایک بند اجلاس کا انعقاد

غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن قرارداد کے الفاظ پر اختلاف کے سبب ایک سے زیادہ مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے (ای پی اے)

آج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کی پٹی کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک بند اجلاس منعقد کریں گے، جس کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوگا۔

ساحلی سیکٹر میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن گذشتہ بدھ کے روز بھی ملتوی ہوگیا، جو کہ مسودے کے الفاظ پر باہمی اختلاف کے سب پہلے بھی کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور اس کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کا میکنزم قائم کرنا شامل ہے۔

پریس رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اس میں لڑائی کو روکنے اور اسرائیل اور حماس سے غزہ کی پٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے تمام سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]