عون: سرحدی مذاکرات میں ہوئ پیش رفت اور درمیان کی خلیج ہوئی کم

لبنان-اسرائیل کی سرحد پر راس النقورہ کے قریب جمعہ کو ایک اسرائیلی بحری جہاز کو گشت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے امید کی فضا کی طرف اشارہ کیا ہے جس کی قیادت امریکی ثالث آموس ہوچسٹین کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے لبنان کے صدر مائکل عون نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ بہت آگے جا چکا ہے اور وہ خلیج دور ہو گئی ہے جس کے بارے میں گزشتہ ہفتے کے دوران مذاکرات ہوئے ہیں۔

عون نے امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی سمندری سرحدوں کی حد بندی سے متعلق تمام انتظامات اگلے چند دنوں میں مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ امریکی ثالث کی جانب سے بالواسطہ مذاکرات بہت آگے بڑھ چکے ہیں اور مذاکراتی خلا کم ہو گیا ہے۔

عون نے یہ بھی بتایا ہے کہ جنوبی سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے پر پہنچنے کا مطلب خصوصی اقتصادی زون کے اندر واقع لبنانی شعبوں میں تیل اور گیس کی تلاش کے عمل کا آغاز کرنا ہے جس سے معاشی بحالی کے عمل کے لئے ایک نئی تحریک کا آغاز ہوگا۔(۔۔۔)

منگل 16 ربیع الاول 1444ہجری -  11 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16023]    

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]