واشنگٹن کے ساتھ تعاون نے خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا: ریاض

بن فرحان نے گزشتہ روز ریاض میں کانگو-برازاویل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بین الاقوامی تعاون اور ترقی کے وزیر ڈینس کرسٹیل ساسو اینگیسو سے ملاقات کی (واس)
بن فرحان نے گزشتہ روز ریاض میں کانگو-برازاویل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بین الاقوامی تعاون اور ترقی کے وزیر ڈینس کرسٹیل ساسو اینگیسو سے ملاقات کی (واس)
TT

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان تعاون نے خطے کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پرانے اور اسٹریٹجک ہیں، اس بے دونوں ممالک کو بڑے فوائد فراہم کئے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے "العربیہ" چینل کو دیئے گئے بیانات میں یوکرین جنگ کو روکنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا پر یوکرین کی جنگ کے بڑے معاشی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اوپیک پلس" کا حالیہ فیصلہ "خالصتاْ معاشی یے،  جو رکن ممالک نے متفقہ طور پر لیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا، "(اوپیک پلس) ممالک نے ذمہ داری سے کام لیتے ہوئے مناسب فیصلہ کیا" اور وہ "مارکیٹ کے استحکام، اور پروڈیوسروں اور صارفین کے مفادات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔"
دوسری جانب سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے زور دیا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات "مضبوط اور ضروری" ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی وضاحت کے مطالبات کی وجہ امریکہ میں "وسط مدتی انتخابات سے پہلے کی اندرونی سیاست" ہے۔ الجبیر نے "CNN" چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کا دفاعی ہتھیاروں کا حصول "امریکہ کے مفادات، سعودی مفادات اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی و استحکام کے لیے ہے۔" (...)

جمعرات - 18 ربیع الاول 1444 ہجری - 13 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16025]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]