فرانس کو گرم خزاں کا سامنا ہے

کل ایک شخص کو پیرس میں گاہکوں کے لئے خالی گیس اسٹیشن پر انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
کل ایک شخص کو پیرس میں گاہکوں کے لئے خالی گیس اسٹیشن پر انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

فرانس میں سول سوسائٹی سے وابستہ جماعتوں اور یونین شخصیات اور دیگر افراد نے اگلے اتوار کو پیرس میں مارچ کی کال دی ہے؛ کیونکہ بظاہر ملک میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کی روشنی میں حکومت کو گرم خزاں کا سامنا ہے۔

متوقع بڑا مارچ ان ہڑتالوں کے پس منظر میں ہونے کو ہے جس نے توانائی کے شعبے کو دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے متاثر کیا ہے جس سے ڈرائیوروں کے لئے ایندھن کی کمی، اسٹیشنوں کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگنے اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑنے کا بحران پیدا ہوا ہے اور سینکڑوں کمپنیوں کے کاروبار رک گئے ہیں اور یہ تمام سیاسی، اقتصادی اور سماجی سطحوں پر حکومت کو درپیش ایک گرم موسم خزاں کی نشاندہی کر رہے ہیں جیسا کہ توانائی، خوراک اور خدمات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے ظاہر ہورہا ہے جس کی عکاسی افراط زر میں اضافے سے ہورہی ہے اور چالیس سالوں میں فرانس کو اس سے پہلی بار سامنا کرنا پڑا ہے۔

منتظمین نے مارچ کے لئے دو نعرے دئے ہیں؛ پہلی وجہ زندگی کے اخراجات پر قابو پانے کے لئے حکومتی کارروائی کے مفلوج ہونے کی مذمت کرنا ہے اور دوسرا فرانس میں آگ میں اضافے اور درجہ حرارت میں بے مثال اضافے کے ذریعے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر پالیسی کا نہ ہونا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 18 ربیع الاول 1444ہجری -  13 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16025]    

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]