دنیا کے نصف ممالک آفات کے لیے تیار نہیں ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس (رائٹرز)
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس (رائٹرز)
TT

دنیا کے نصف ممالک آفات کے لیے تیار نہیں ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس (رائٹرز)
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس (رائٹرز)

کل جمعرات کے روز اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ شدید موسمی واقعات اور ماحولیاتی آفات میں اضافے کے باوجود دنیا کے آدھے ممالک میں جان بچانے کے لیے ضروری جدید ابتدائی انتباہی نظام کی کمی ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ میں موسم اور آفات کے خطرے میں کمی سے متعلق اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اوسطاً کمزور ابتدائی انتباہی نظام والے ممالک میں آفات سے مرنے والوں کی تعداد زیادہ موثر نظام والے ممالک سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ "موسم کے شدید واقعات رونما ہوں گے لیکن انہیں مہلک آفات میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔"
کل جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے ٹھوس اثرات کے ساتھ دنیا مزید آفات کا مشاہدہ کر رہی ہے جن کے "متعدد اور مجموعی اثرات" ہیں۔
رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ممالک کو متعدد خطرات کے لیے پیشگی انتباہی نظام سے لیس ہونا چاہیے لیکن دنیا کے صرف نصف ممالک میں اس وقت ایسے نظام موجود ہیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ سب سے غریب علاقے اکثر موسمی جھٹکوں اور قدرتی آفات کے اثرات کا اکثر شکار ہوتے ہیں، اور یہ ان کی بدترین تیاری کی وجہ سے ہے۔ (...)

جمعہ - 19 ربیع الاول 1444 ہجری - 14 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16026]
 
سلامتی کونسل کا غزہ کی پٹی کے بحران پر بحث کے لیے ایک بند اجلاس کا انعقاد

غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن قرارداد کے الفاظ پر اختلاف کے سبب ایک سے زیادہ مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے (ای پی اے)

آج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کی پٹی کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک بند اجلاس منعقد کریں گے، جس کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوگا۔

ساحلی سیکٹر میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن گذشتہ بدھ کے روز بھی ملتوی ہوگیا، جو کہ مسودے کے الفاظ پر باہمی اختلاف کے سب پہلے بھی کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور اس کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کا میکنزم قائم کرنا شامل ہے۔

پریس رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اس میں لڑائی کو روکنے اور اسرائیل اور حماس سے غزہ کی پٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے تمام سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]