سوڈانی شہری حکومت کے اعلان کے منتظر ہیں

البرہان کو کل ملک کے ایک شمالی علاقے میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سنا)
البرہان کو کل ملک کے ایک شمالی علاقے میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سنا)
TT

سوڈانی شہری حکومت کے اعلان کے منتظر ہیں

البرہان کو کل ملک کے ایک شمالی علاقے میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سنا)
البرہان کو کل ملک کے ایک شمالی علاقے میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سنا)
سوڈانی شہری خودمختار کونسل کے موجودہ سربراہ عبد الفتاح البرہان کو فوج کے کمانڈر انچیف اور ان کے نائب محمد حمدان دقلو کو ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کے طور پر منتخب کئے جانے کے علاوہ دو سویلین سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ایک سویلین حکومت کی تشکیل کے لئے ایک فوری معاہدے کی توقع کر رہے ہیں جس کا واضح طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے وولکر پرتھیس نے اظہار کیا ہے اور اس کی تصدیق حزب اختلاف میں "آزادی اور تبدیلی کے اعلان کے اتحاد فورسز" نے کی ہے۔

خود البرہان نے کل ایک تقریر میں اس کے مواد کو ظاہر کئے بغیر لوگوں کے لئے چند بشارتوں کے بارے میں بات چیت کی ہے اور اسے سیاسی قوتوں کی طرف سے رعایت دینے کے ساتھ جوڑا ہے تاکہ سوڈان کی عوام ایک مستحکم اور محفوظ زندگی گزار سکیں اور ملک کو بحران سے نکالنے والے کسی بھی اقدام کو اپنانے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

حزب اختلاف کے ذمہدار نے الشرق الاوسط کو انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ ابراہیم البداوی، سابق وزیر انصاف نصر الدین عبد الباری اور سابق وزیر اوقاف نصر الدین مفریح کے نام گردش کر رہے ہیں؛ کیونکہ وہ منصوبہ بند عبوری حکومت میں سربراہ مملکت اور وزیر اعظم کے عہدے سنبھالنے میں سب سے نمایاں طور پر ان میں شامل ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 20 ربیع الاول 1444ہجری -  14 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16027]    



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]