ڈالر 40 ہزار لیرہ سے تجاوز کر گیا: لبنان

بیروت میں منی چینجر کے پاس لبنانی اور امریکی کرنسی (رائٹرز)
بیروت میں منی چینجر کے پاس لبنانی اور امریکی کرنسی (رائٹرز)
TT

ڈالر 40 ہزار لیرہ سے تجاوز کر گیا: لبنان

بیروت میں منی چینجر کے پاس لبنانی اور امریکی کرنسی (رائٹرز)
بیروت میں منی چینجر کے پاس لبنانی اور امریکی کرنسی (رائٹرز)

گزشتہ روز لبنان میں ڈالر کی شرح مبادلہ 40 ہزار لیرہ سے تجاوز کر گئی، جب کہ مہنگائی کے انڈیکس میں تین سالوں میں 272 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اس حد تک بڑھی ہے۔
مہنگائی کی شرح میں اضافے کی لہر نے لبنانیوں کی قوت خرید پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ شماریات کی کمپنی "انٹرنیشنل انفارمیشن" نے اشارہ کیا کہ مرکزی محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے آخر سے ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ شروع ہوا اور لبنانیوں کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی، ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور 2020 کے آغاز سے لے کر اگست 2022 کے آخر تک اس کی شرح 272 فیصد تک پہنچ گئی۔
"انٹرنیشنل انفارمیشن" نے 4 افراد پر مشتمل لبنانی خاندان کے رہنے کی کم از کم لاگت کے بارے میں ایک مطالعہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں زندگی گزارنے کے لئے کم از کم ماہانہ 20 سے 26 ملین لیرہ یعنی اوسطاً 23 ملین لیرہ ماہانہ (تقریباً 600 امریکی ڈالر) کی ضرورت ہے۔(...)

اتوار - 21 ربیع الاول 1444ہجری - 16 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16028]
 
"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی "بٹ کوائن" دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو رواں سال میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے لیے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ریگولیٹری منظوری کے بعد ہے۔

رواں سال "بٹ کوائن" کی قیمت میں اب تک 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 27 دسمبر 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جب کہ کل پیر کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد اس کی قیمت 4.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49899 ڈالر سے 50 ہزار کی سطح کے درمیان رہی۔

کرپٹو کرنسی قرض دینے والے پلیٹ فارم "نیکسو" کے شریک بانی انتونی ٹرینچیو نے کہا: "50 ہزار ڈالر قیمت "بٹ کوائن" کے لیے ایک اہم مرحلہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فوری طور پر " ETFs " کے آغاز کے بعد نہ صرف اس کلیدی نفسیاتی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہا، بلکہ صرف 20 فیصد فروخت کا باعث بنا۔" (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]