دنیا کی نظریں بیجنگ پر لگی ہیں اور شی تیسری مدت کے لئے تیاری کر رہے ہیں

کل یانان میں ایک شخص کو چینی صدور کی تصویروں سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل یانان میں ایک شخص کو چینی صدور کی تصویروں سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایک ایسا واقعہ پیش ہونے کو ہے جس پر دنیا کے کئی ممالک کی توجہ مبذول ہونے کی توقع ہے اور وہ یہ ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت کے سربراہ کے طور پر کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانفرنس کے دوران تیسری پانچ سالہ مدت جیت کر اپنی طاقت کو مستحکم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو آج (اتوار) سے شروع ہو رہی ہے اور یہ کانفرنس جو ہر 10 سال میں دو بار منعقد ہوتی ہے تائیوان کے سلسلہ میں بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہو رہی ہے۔

ملک کے تمام صوبوں سے 2,296 مندوبین سخت سیکیورٹی میں وسطی بیجنگ کے پیپلز پیلس میں تقریباً ایک ہفتے سے ملاقات کر رہے ہیں اور مندوبین نئی سنٹرل کمیٹی کا کا تقرر کریں گے جو تقریبا پارٹی کی پارلیمنٹ ہے جس میں 200 اراکین ہوں گے اور پھر پولٹ بیورو 25 رکنی فیصلہ ساز ادارہ کو منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیں گے۔

توقع ہے کہ شی جن پنگ آج کانفرنس کے آغاز پر ایک تقریر کریں گے جس میں وہ اپنے مینڈیٹ کے نتائج پیش کریں گے اور اگلے پانچ سالوں کے لئے اپنے پروگرام کی طرف اشارہ کریں گے اور توقع کے مطابق اگر 69 سالہ شی 2027 تک اقتدار میں رہتے ہیں تو وہ بانی ماؤ زی تنگ (1949-1976) کے بعد سے سب سے زیادہ بااثر رہنما بن جائیں گے۔(۔۔۔)

اتوار 21 ربیع الاول 1444ہجری -  16 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16028]    

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]