"اختتام کا آغاز" ایران کے احتجاج کے دوسرے مہینے کا نعرہ ہے

ایران کے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کل برسلز میں ایک ریلی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایران کے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کل برسلز میں ایک ریلی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز ایران کے مظاہرے دوسرے مہینے میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ یہ مظاہرے "اختتام کی شروعات" کے نعرے کے تحت متعدد شہروں میں پھیل گئے ہیں۔

ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد نے حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہونے کے ایک ماہ بعد ایک بار پھر سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے جو گزشتہ ماہ نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت سے شروع ہوا تھا جبکہ اسے "اخلاقی پولیس" نے حراست میں لے لیا تھا۔

اسی سلسلہ میں سیکورٹی حکام نے جبر اور گرفتاریوں کی حد میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پرامن مظاہرین کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وجہ سے مظاہرین کو زبردست بین الاقوامی یکجہتی ملی ہے اور اس جبر کی وسیع پیمانے پر مذمت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ کے بڑے پیمانے پر خلل اور "انسٹاگرام" اور "واٹس ایپ" جیسی ایپلی کیشنز کو بلاک کرنے کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے کل مظاہروں کی کالوں کا جواب دیا ہے اور ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے مطابق شمال مغربی شہر اردبیل اور دارالحکومت تہران کی گلیوں میں اجتماعات دیکھے گئے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 21 ربیع الاول 1444ہجری -  16 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16028]    

مہسا امینی کی برسی کے موقع پر 600 سے زائد ایرانی خواتین گرفتار

ایک ایرانی خاتون تہران میں قرچک جیل کے خواتین والے حصے کے دروازے سے گزر رہی ہے (میزان)

ایرانی مظاہروں میں زیرحراست افراد کے حالات کی پیروی کرنے والی ایک کمیٹی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہسا امینی کی ہلاکت کی پہلی برسی کے موقع پر تہران اور دیگر شہروں میں کم از کم 600 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے بتایا کہ حکام نے زیادہ تر خواتین قیدیوں کو مالی ضمانت پر رہا کیا، دریں اثنا اس جانب بھی اشارہ کیا کہ درجنوں خواتین کو ایرانی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایران سے باہر فارسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے 130 خواتین قیدیوں کو تفتیشی عمل کے مکمل ہونے اور ان کی مستقبل کا فیصلہ ہونے تک انہیں قرچک جیل کے عارضی سیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔

کمیٹی نے نشاندہی کی کہ ایرانی شہروں میں سیکورٹی سروسز کی جانب سے مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کے دوران 118 خواتین قیدیوں کی شناخت کی گئی۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر 2022 کو ایرانی اخلاقی پولیس نے ناقص حجاب پہننے کے الزام میں 22 سالہ نوجوان ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کو گرفتار کیا تھا جو دوران حراست کوما میں جانے کے 3 دن بعد انتقال کر گئی تھی۔(...)

جمعہ-07 ربیع الاول 1445ہجری، 22 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16369]