آسٹریلیا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنے کیا اعلان اور سعودی عرب نے کیا اس کا خیر مقدم

آسٹریلیا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنے کیا اعلان اور سعودی عرب نے کیا اس کا خیر مقدم
TT

سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو آسٹریلوی حکومت کی طرف سے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کو منسوخ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور وزارت نے کل سعودی پریس ایجنسی (واس) کی طرف سے اطلاع دئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے مقصد سے عالمی برادری کی طرف سے فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل تلاش کرنے کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور یہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق اپنا ایک آزاد ریاست قائم کرکے کیا جائے گا جس کی دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونے کو ہے۔
 
وزارت خارجہ نے برادر فلسطینی عوام کے تئیں مملکت کے مضبوط موقف اور اس کے اختیارات کے لئے اپنے مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور آسٹریلیا نے چار سال قبل مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کو واپس لینے کے آسٹریلیا کے فیصلے کی تعریف کی ہے اور دو ریاستی حل کے لئے اپنی وابستگی اور اس حل کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے اور ایک بیان میں (منگل) کہا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی جواز کی قراردادوں کے مطابق ہے؛ کیونکہ اس سے امن کے مواقع بڑھیں گے، خطے میں سلامتی اور استحکام حاصل ہوگا اور بیت المقدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا جائے گا جس کی دارالحکومت بیت المقدس ہوگی۔(۔۔۔)

جمعرات 25 ربیع الاول 1444ہجری -  20 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16032]    

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]