سعودی عرب کا اپنے سرسبز اقدام کے  "دوسرے ایڈیشن" کا اعلان

گزشتہ سال ریاض میں "گرین مڈل ایسٹ" سربراہی اجلاس کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں، موسمیاتی سفیروں اور تنظیموں کی یادگاری تصویر (کونا)
گزشتہ سال ریاض میں "گرین مڈل ایسٹ" سربراہی اجلاس کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں، موسمیاتی سفیروں اور تنظیموں کی یادگاری تصویر (کونا)
TT

کل جمعرات کے روز سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے "گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو سمٹ" کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا جو آئندہ ماہ نومبر کی 7 تاریخ کو مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسی مہینے کی 11 اور 12 تاریخ کو مصری شہر شرم الشیخ میں "عزم سے عمل تک" کے نعرے کے تحت "گرین سعودی انیشی ایٹو فورم" کی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP27) کے انعقاد کے وقت ہو رہی ہے۔
ولی عہد نے گرین سعودی عرب کی سپریم کمیٹی کے بطور چیئرمین مصر کی جانب سے ان تقریبات کی میزبانی کو سراہا اور تقریب کی میزبانی کرنے پر مصری حکومت اور صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کیا، "جو دنیا کے ممالک کو عالمی آب و ہوا کے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک چھتری کے نیچے اکٹھا کر رہے ہیں۔"
"گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو" سمٹ کا دوسرا ایڈیشن گزشتہ سال سعودی دارالحکومت ریاض کی میزبانی میں "گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو" کے پہلے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے تسلسل کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے؛ اس اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے ذریعے خطے کو درپیش سب سے نمایاں آب و ہوا کے چیلنجوں اور ان کے عالمی جہتوں پر روشنی ڈالنے کے لیے خطے کے ممالک کے سربراہان مملکت، متعلقہ وزراء اور پالیسی سازوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور تجربات و خیالات کے تبادلے کو فروغ ملے گا اور سبز معیشت کی طرف منتقلی کو تیز کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے زیادہ پائیدار مستقبل کی تعمیر میں معاون ثابت ہوگا۔(...)

جمعہ - 26 ربیع الاول 1444ہجری - 21 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16033]
 
اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]