بدھ کے روز اسرائیل کی طرف سے جان بوجھ کر لیک کی گئی ایک ویڈیو نے مغربی کنارے کو الٹا کر رکھ دیا، جس میں قدس شہر کے قریب واقع ادومیم بستی میں قابض اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر ایک 22 سالہ نوجوان عدی التمیمی کے حملے کو دکھایا گیا تھا اور اس میں اس نوجوان کےآخری لمحات شامل ہیں جو جذبات کو بھڑکاتے ہوئے تصادم کو جنم دینے کے لئے ایک نئی بغاوت کا محرک دکھائی دیتا ہے۔ جب کہ اسرائیل چاہتا تھا کہ وہ فلسطینی حملہ آور کے آخری لمحات کی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے فلسطینیوں کے جذبات اور عزام کو مجروح کرے، لیکن تک ابیب کی یہ چال الٹی ہوگئی جب فلسطینوں نے دیکھا کہ یہ حملہ آور زخمی ہونے کے باوجود اپنی چھوٹی پستول سے گولیاں چلاتا رہا یہاں تک کہ وہ زخموں سے نڈھال ہو کر گر گیا۔(...)
جمعہ - 26 ربیع الاول 1444ہجری - 21 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16033]