دبیبہ نے مغربی لیبیا میں ایک فوجی مشق کی نگرانی کی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3945351/%D8%AF%D8%A8%DB%8C%D8%A8%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D9%85%D8%B4%D9%82-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92
دبیبہ نے مغربی لیبیا میں ایک فوجی مشق کی نگرانی کی ہے
لیبیا میں ترک افواج کے کمانڈر کو دبیبہ اور الحداد کے ساتھ مشقوں میں دیکھا جا سکتا ہے (اتحاد حکومت)
قاہرہ: خالد محمود - رباط: «الشرق الاوسط»
TT
TT
دبیبہ نے مغربی لیبیا میں ایک فوجی مشق کی نگرانی کی ہے
لیبیا میں ترک افواج کے کمانڈر کو دبیبہ اور الحداد کے ساتھ مشقوں میں دیکھا جا سکتا ہے (اتحاد حکومت)
اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی نوعیت کے پہلے مرحلے میں لیبیا میں عبوری "اتحاد" حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ نے وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کی افواج میں سے 30 یونٹوں کی جانب سے کی جانے والی حکمت عملی مشق "ہریکین 1" کی نگرانی کی ہے جن میں خاص طور پر "444 فائٹ" اور "53 انڈیپینڈنٹ انفنٹری" نامی دو بریگیڈ ہیں۔
دبیبہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت کی وفادار افواج کے چیف آف سٹاف محمد الحداد اور وزارت دفاع کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں اور اٹلی، ترکی اور سوڈان کے ملٹری اتاشیوں کی موجودگی میں پہلے دن کی مشق شروع کرنے کی اجازت دینے سے پہلے مجاز ٹیم سے مشق کے بارے میں وضاحتیں سنی ہے جو کل مغربی لیبیا میں "اتحاد" حکومت کے زیر کنٹرول ایک غیر متعینہ علاقے میں ہفتے کے پہلے دن کی شام تک جاری رہی ہیں اور یہ مشق فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں "قومی فوج" نے ملک کے جنوب میں سبھا شہر میں اپنی افواج کا جائزہ لینے کے چند دن بعد کی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)