"ریاض سیزن" اپنے تیسرے ایڈیشن میں "گینز" میں داخل ہو چکا ہے

"ریاض سیزن" اپنے تیسرے ایڈیشن میں "گینز" میں داخل ہو چکا ہے
TT

"ریاض سیزن" اپنے تیسرے ایڈیشن میں "گینز" میں داخل ہو چکا ہے

"ریاض سیزن" اپنے تیسرے ایڈیشن میں "گینز" میں داخل ہو چکا ہے
ریاض سیزن جو کل جمعہ سے شروع ہوا ہے اپنے تیسرے ایڈیشن میں گنیز بک آف ریکارڈز میں داخل ہو گیا ہے جس سے سب سے زیادہ تعداد میں ڈرونز کے استعمال کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جس کی مقدار تقریباً ایک ہزار جہاز کی ہے اور ان جہازوں نے دارالحکومت ریاض کے آسمان کو رنگین کرنے اور افتتاحی تقریب میں آتش بازی کرنے میں حصہ لیا ہے۔

کل ہفتہ کے دن بلیوارڈ "ریاض سٹی"، "ونٹر ونڈر لینڈ" اور "السویدی پارک" کے کھلنے کے بعد زائرین کا آنا شروع ہو گیا ہے اور اس طرح خطے میں سب سے بڑے سیزن کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جہاں خریداری اور تفریح جیسے تفریحی اختیارات پیش کئے گئے ہیں اور وہاں تمام افراد کے لئے ایک تفریحی ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

بولیوارڈ کے دوبارہ کھلنے کے پہلے دن میں شرکت کے لئے سامعین بڑی تعداد میں آئے ہیں؛ کیونکہ اس کے کھلنے کے چند منٹ بعد ہی تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے اور زائرین کو اس علاقے میں گھومنے پھرنے اور ہر وہ چیز دریافت کرنے کی اجازت دی گئی جو نئے اور دلچسپ تجربات والے ہیں جیسے بورڈ واک، انتہائی لذیذ بین الاقوامی ریستورانوں کے کھانوں سے لطف اندوز ہونا اور لگژری شاپنگ کا تجربہ کرنا ہے اور ہفتہ وار تھیٹر پرفارمنس کے علاوہ ماحول اور کنسرٹس سے لطف اندوز ہونا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 28 ربیع الاول 1444ہجری -  23 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16035]    

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]