شاہی دیوان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ان کی نیابت میں سعودی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سعودی وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا تھی لیکن ان کی صحت کی ناسازی کے باعث انہیں الجزائر کے سفر سے روک دیا گیا ہے، جبکہ رائل کلینکس کی میڈیکل ٹیم نے سفارش کی ہے کہ ولی عہد بغیر رکے طویل ہوائی سفر نہ کریں، "تاکہ کان پر آواز کا دباؤ نہ پڑے اور درمیانی کان کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔"
تاہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر خارجہ (شہزادہ فیصل بن فرحان) کو اس سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کرنے کی ہدایت کی ہے اور یقین دہانی کی ہے کہ سربراہی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے سعودی عرب الجزائر کی تمام تر حمایت میں ساتھ کھڑا ہے۔
ہفتے کے روز شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے فون پر رابطہ قائم کیا، جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں رابطے کے دوران سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقعوں اور ان کے فروغ کی راپوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پیر - 29 ربیع الاول 1444 ہجری - 24 اکتوبر 2022 ء شمارہ نمبر [16036]