امریکہ نے چین پر جاسوسی کی ایک بڑی کارروائی کا الزام لگایا ہے

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے ایک نئے باب کا مشاہدہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی محکمہ انصاف نے کل پیر کے دن یہ انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک بڑی جاسوسی کارروائی کا سامنا ہے ہے جسے چینی حکومت نے 13 افراد کے ذریعے انجام دینے کی کوشش کی ہے جن میں سے 10 چینیوں کے لئے براہ راست کام کرنے والے ہیں اور ان کاروائیوں میں امریکی اداروں سے لوگوں اور آلات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ امریکہ میں قانون کی حکومت کو کم کرنے کے مقصد سے مداخلت کرنا بھی شامل ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور نیویارک اور نیو جرسی کے پراسیکیوٹرز نے شرکت کی ہے۔

جبکہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ ایسے بھی الزامات ہیں جو ان چینی شہریوں پر لگایا گیا ہے جنہوں نے چینی انٹیلی جنس کے لئے کام کرنے کے مقصد سے امریکی شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی ہے اور ان میں چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی "ہوائی" کے خلاف جاری مقدمے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی شامل ہے اور یہ اس کے خلاف وسیع تر مہم کے طور پر ہوا ہے جسے انہوں نے ریاستہائے متحدہ میں غیر قانونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوششوں کے طور پر بیان کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 30 ربیع الاول 1444ہجری -  25 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16037]    

واشنگٹن یقین دہانی کر رہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ اب بھی "ممکن" ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر (امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ)

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا: "ہم سمجھتے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں یقین ہے کہ جنگ بندی (کے اعلان) اور یرغمالیوں کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں، جو نہ صرف رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کے لیے ہیں، بلکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں اور تنازعے کے موثر و دیرپا حل کے لیے ہماری قابلیت کے مفاد میں ہے۔"

ملر نے غزہ میں چھ سالہ بچی ہند رجب کی "المناک" موت پر افسوس کا اظہار کیا، جو کئی روز تک مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں جلد تحقیقات مکمل کرے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "اس بچی کی کہانی تباہ کن اور دل دہلا دینے والی ہے اور یقیناً اسی طرح ہزاروں دوسرے بچے بھی ہیں جو اس تنازع کے نظر ہو چکے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کریں۔"

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]