لبنان صدارتی خلا کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے

پارلیمنٹ کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پارلیمنٹ کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

لبنان صدارتی خلا کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے

پارلیمنٹ کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پارلیمنٹ کے اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نصاب کے کھونے کے بعد صدر جمہوریہ کے نئے انتخاب کے لئے لبنانی پارلیمنٹ کی چوتھی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور یہ وہی منظر نامہ ہے جو پچھلے اجلاسوں میں بار بار ہوا ہے لیکن کل جو نئی بات پیش آئی ہے وہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صدر مائکل عون کی مدت ختم ہونے سے تقریباً ایک ہفتہ قبل نئے سیشن کی دعوت دینے سے انکار کردیا ہے جو اگلے اتوار کو اپنی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے بعبدا پیلس سے رخصت ہو جائیں گے اور اس طرح ان کے عہدے میں خلاء ہوگی اور وہ اپنے منصب کو نئے صدر کے حوالے نہیں کر سکیں گے۔

اسپیکر بری نئے انتخابی اجلاس کی تاریخ طے نہ کرنے کے اپنے جواز کے بارے میں زیادہ واضح نظر آئے ہیں اور انہوں نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ انتخابی اجلاس ایک ناکام اور بیکار کھیل بن چکے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اسی وجہ سے میں اس کے بجائے میں سیاسی قوتوں کے درمیان گفت وشنید کرنے کی کوشش کروں گا اور انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مندوبین کو سیاسی قوتوں کے پاس بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ صدارتی انتخابات کے لئے قومی مکالمے کے انعقاد کے امکان کے بارے میں ان کی رائے حاصل کر سکیں جس سے لبنانیوں کو اپنے ملک کو درپیش خطرناک بحرانوں سے نکلنے کی امید مل سکے۔(۔۔۔)

منگل 30 ربیع الاول 1444ہجری -  25 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16037]    

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]