ولی عہد کی سربراہی میں... سعودی "وزراء" خارجہ پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں

سعودی ولی عہد کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (واس)
سعودی ولی عہد کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (واس)
TT

ولی عہد کی سربراہی میں... سعودی "وزراء" خارجہ پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں

سعودی ولی عہد کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (واس)
سعودی ولی عہد کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (واس)

ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی وزراء کی کابینہ نے گزشتہ دنوں مملکت کی خارجہ پالیسی کے مجموعی کام کا جائزہ لیا، جس کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے کثیر الجہتی کوششوں کو تقویت دینا تھا؛ اس سے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے سمیت خاص طور پر انسانی ہمدردی، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں مدد ملے گی۔
وزراء کی کابینہ کا یہ اجلاس "منگل" کے روز ریاض کے الیمامہ پیلس میں منعقد ہوا، اس دوران ولی عہد نے الجزائر کے صدر کو کی گئی فون کال کے بارے میں کونسل کو آگاہ کیا جس میں دونوں برادر ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
دوسری جانب، کابینہ نے آئندہ نومبر میں عرب جمہوریہ مصر میں "گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو سمٹ" اور "گرین سعودیہ انیشیٹو فورم" کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا، جو کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلی کے انعقاد کے وقت میں ہے، یہ کانفرنس خطے اور دنیا میں ماحولیاتی اور موسمیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی مشترکہ کارروائی کی حمایت کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔(...)

بدھ - یکم ربیع الثانی 1444 ہجری - 26 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16038]
 
سعودی عرب اور مصر میڈیا تعاون بڑھانے کا جائزہ لے رہے ہیں

مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری وزراء کونسل)

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے قاہرہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران مصری حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ میڈیا تعاون کے فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا، اور مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے نئے انتظامی دارالحکومت میں ان کا خیرمقدم کیا۔

مدبولی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملاقات مشترکہ تعاون کی حمایت اور  اس کی مضبوطی کے فریم ورک میں اور دونوں ممالک کی مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کے ضمن میں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی ان قریبی اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے عکاس ہے جو ان کی قیادتوں کو باہم جوڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، الدوسری نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کی اہمیت اور مضبوطی کے لیے سعودی قیادت کی ہدایات کی نشاندہی کی، تاکہ سیاسی سطح پر تعلقات میں پائے جانے والے امتیاز اور اتفاق رائے کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیر اطلاعات الدوسری نے مصر کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ممالک کے مابین ہر سطح پر تعلقات، تعاون اور جاری ہم آہنگی کے اظہار میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن کے چیئرمین کرم جبر کی دعوت پر مصر میں میڈیا رہنماؤں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے متعدد خیالات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان موجود میڈیا تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]