سعودی عرب نے پاکستان کے 6 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے

سعودی عرب نے پاکستان کے 6 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے
TT

سعودی عرب نے پاکستان کے 6 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے

سعودی عرب نے پاکستان کے 6 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے
سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان چھ پاکستانی شہریوں کو معاف کرنے اور رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے جنہیں گزشتہ رمضان میں گرفتار کیا گیا تھا اور یاد رہے کہ ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک پاکستانی خاتون اور اس کے ساتھیوں کو مسجد نبوی کے صحن میں توہین آمیز الفاظ کا نشانہ بنایا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شاہی حکم وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے انہیں معاف کرنے کی درخواست کے جواب میں سامنے آیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔(۔۔۔)

جمعرات 02 ربیع الثانی 1444ہجری -  27 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16039]    



خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
TT

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل اتوار کے روز کہا کہ "خان یونس میں کاروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔" اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی ویب سائٹ کے مطابق، گیلنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی ایک بیس کے دورے کے دوران مزید کہا: "جب تک ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتے دھوئیں کے بادل غزہ کو ڈھانپیں رکھیں گے۔ ہمار ہدف تحریک حماس کو ختم کرنا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہے۔"

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے پہلے آج یہ بیان دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک "حماس" کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اوفیر گینڈلمین کے شائع کردہ بیانات میں مزید کہا: "اگر ہم اس پر اتفاق کرتے ہیں تو ہمارے جنگجوؤں کی قربانیاں بیکار ہو جائیں گی... اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔" (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]