سعودی ولی عہد کا 5 عرب ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان

سعودی ولی عہد کا 5 عرب ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان
TT

سعودی ولی عہد کا 5 عرب ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان

سعودی ولی عہد کا 5 عرب ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان

سعودی ولی عہد اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان  نے کل (بروز بدھ) 5 علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان کیا جن کا مقصد 5 عرب ممالک میں مختلف شعبوں میں پائے جانے والے مواقعوں میں 90 بلین ریال (24 بلین ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔
جن ممالک میں یہ سرمایہ کار کمپنیاں کام کرنا چاہتی ہیں ان میں اردن، بحرین، سوڈان، عراق اور عمان شامل ہیں، جب کہ گزشتہ اگست میں مصر نے سعودی-مصری سرمایہ کار کمپنی کے آغاز کا مشاہدہ کیا۔
یہ اعلان دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے چھٹے سیشن کے دوسرے دن کی سرگرمیوں کے دوران کیا گیا، جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، جدت پسندوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمپنیاں انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ کی ترقی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال، مالیاتی خدمات، خوراک، زراعت، مینوفیکچرنگ، مواصلات، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔(...)

جمعرات - 2 ربیع الثانی 1444 ہجری - 27 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16039]

 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]