مغربی کنارے پر امن کے لیے امریکی رابطے

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجی جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر رہے ہیں (اے ایف پی)
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجی جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے واشنگٹن میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران فلسطینی مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، تشدد اور اسرائیلی اور فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر اپنے ملک کی تشویش کا اظہار کیا اور فریقین پر زور دیا کہ وہ "فوری طور پر کشیدگی کو روکیں۔" دریں اثناء تل ابیب کی میڈیا رپورٹس میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے ساتھ امریکی رابطوں کے آغاز کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اسرائیلی چینل "12" نے کہا کہ شمالی کنارے میں امن کا فارمولا تلاش کرنے کے لیے سکیورٹی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی، جب کہ فلسطینیوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہروں پر حملے بند کرے تاکہ انہیں عسکریت پسندوں کے ساتھ مفاہمت تک پہنچنے کا موقع مل سکے۔
ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو تصدیق کی کہ مغربی کنارے میں سیکورٹی بحران کو روکنے کے لیے وسیع رابطے ہوئے ہیں جن میں مصر، اردن اور اقوام متحدہ نے بھی شرکت کی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ "کمزوری کے بار بار الزامات لگانے سے باز رہے۔ کیونکہ یہ اسے کمزور کرتا ہے۔"
دریں اثنا، اسرائیلی وزارت تعلیم کے عملے نے القدس کے شمال میں بیت حنینا گاؤں میں واقع "الایمان اسکول" کی تین شاخوں پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی نصاب تعلیم کو چیک کرنے کے لئے اسکول کے طلباء کے بیگ کی تلاشی لی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ "اشتعال انگیز مواد" سے پاک ہے۔ والدین کی یونین کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح دھاوا بولنے پر "طلبہ میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، اور یہ پبلک ایڈمنسٹریشن اور سکولوں کے پرنسپلوں کے ساتھ تصادم کا باعث بنا ہے۔"(...)

جمعرات - 2 ربیع الثانی 1444 ہجری - 27 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16039]
 
عراق میں 2025 کی پارلیمنٹ کے نقشے میں السودانی کے لیے ایک اہم حصہ

نوری المالکی اور عمار الحکیم گزشتہ دسمبر میں بلدیاتی انتخابات میں شرکت کے دوران (اے ایف پی)

عراق میں حکمران اتحاد نے 2025 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے شیعہ نشستوں کا نقشہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے اور تین معتبر ذرائع کے مطابق، تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی ایک تہائی سے زیادہ شیعہ نشستوں کے ساتھ ایک مضبوط اتحاد کی قیادت کریں گے۔

ان ذرائع میں سے ایک نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ "کوآرڈینیشن فریم ورک" کے ذریعے کیے گئے مطالعہ سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہر شیعہ جماعت کو اتنی ہی نشستیں حاصل ہوں گی جو اکتوبر 2023 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حاصل کی تھیں۔ جب کہ السودانی کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باوجود بھی اگلی پارلیمنٹ میں تقریباً 60 نشستیں ملنے والی ہیں۔

دریں اثنا، مطالعہ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ مہینوں کے دوران شیعہ قوتوں کے ساتھ لچکدار اتحاد حاصل کر لیا ہے۔ جب کہ ایک دوسرے ذریعہ نے کہا کہ "فریم ورک، السودانی کے اس وزن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔" مطالعہ کے مطابق، السودانی کے اتحاد میں "گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے 3 گورنرز شامل ہیں جو کوآرڈینیشن فریم ورک کی چھتری سے مکمل طور پر نکل چکے ہیں۔" تیسرے ذریعہ نے وضاحت کی کہ السودانی کے دیگر اتحادی مختلف قوتوں کا مرکب ہیں، جو "تشرین" احتجاجی تحریک سے ابھرے ہیں، یا ایسی ابھرتی ہوئی قوتیں ہیں کہ جن کی کبھی پارلیمانی نمائندگی نہیں رہی، یا وہ ایران کی قریبی پارٹیاں ہیں جنہوں نے مقامی انتخابات میں شاندار نتائج حاصل کیے تھے۔ (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]