یمن میں بجلی پیدا کرنے کے لئے سعودی فیول گرانٹ کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے

سعودی ایندھن کی نئی گرانٹ کی پہلی کھیپ بدھ کے روز یمنی پاور اسٹیشنز کو چلانے کے لئے عدن پہنچ گئی ہے (واس)
سعودی ایندھن کی نئی گرانٹ کی پہلی کھیپ بدھ کے روز یمنی پاور اسٹیشنز کو چلانے کے لئے عدن پہنچ گئی ہے (واس)
TT

ترقی اور تعمیر نو میں حصہ لینے، حکومتی آمدنی میں اضافے اور آبادی کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے یمن کو فراہم کردہ سعودی منصوبوں اور گرانٹس کی توسیع کے طور پر 200 ملین ڈالر کی نئی سعودی ایندھن گرانٹ کی پہلی کھیپ بدھ کو عدن کی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے۔

ایک طرف یمنی عوام پر امید ہیں کہ سعودی تیل سے ماخوذ گرانٹ سے پہلی ادائیگی کی آمد تمام گورنریٹ میں بجلی کی پیداوار میں مسلسل بہتری کا باعث بنے گی وہیں دوسری طرف سعودی اور یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ موصول ہونے والی مقدار 45 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل اور 30 ​​ہزار میٹرک ٹن مازوٹ ہے جنہیں 70 سے زائد پاور پلانٹس کو چلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

گرانٹ کی پہلی کھیپ کی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے یمن کے وزیر برائے بجلی اور توانائی انجینئر مانع یسلم بن یمین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد کی قیادت میں مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے یمنی عوام کو مختلف شعبوں میں بہت کچھ پیش کیا ہے اور اس بات پر زور بھی دیا ہے کہ سعودی تیل سے مشتق گرانٹ مشکل حالات میں آتی ہے؛ کیونکہ اس نے پاور پلانٹس کو چلانے اور بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 02 ربیع الثانی 1444ہجری -  27 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16039]    

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]