ایک حملہ کے بعد پیلوسی کے شوہر ہسپتال میں ہوئے داخل

نینسی پیلوسی کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نینسی پیلوسی کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایک حملہ کے بعد پیلوسی کے شوہر ہسپتال میں ہوئے داخل

نینسی پیلوسی کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نینسی پیلوسی کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک موقع پر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے شوہر نینسی پیلوسی کو جمعے کے روز ان کے گھر کے پاس پرتشدد حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جیسا کہ ان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے۔

ڈریو ہیمل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح (کل) ایک حملہ آور سان فرانسسکو میں پیلوسی کے گھر میں گھس آیا اور مسٹر پیلوسی پر پرتشدد حملہ کر دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ نینسی پیلوسی اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں اور ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ 82 سالہ پال پیلوسی کو ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ حملہ آور کے محرکات کی ابھی تفتیش جاری ہے اور رپورٹوں میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ سؤال سامنے آرہے ہیں کہ شوہر پر ہونے والے حملہ سے پہلے نینسی پیلوسی کہاں تھیں؟ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے پال پیلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا اور ان کے سر اور جسم کو نشانہ بنایا ہے اور پولیس اہلکار سان فرانسسکو کے وقت کے مطابق صبح 2:27 پر ان کے گھر پہنچے ہیں اور حملہ آور کو گرفتار کیا ہے اور اسی طرح کیپیٹل پولیس نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں ایف بی آئی اور سٹی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 04 ربیع الثانی 1444ہجری -  29 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16041]    

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]