مصری مصنف بہا طاہر کی وفات ہو چکی ہے

بہا طاہر
بہا طاہر
TT

مصری مصنف بہا طاہر کی وفات ہو چکی ہے

بہا طاہر
بہا طاہر
مصری مصنف بہا طاہر جمعرات کی شام 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اس مرح عربی ناول کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ہے جبکہ مرحوم نے اپنے اس سفر میں (سن سیٹ نخلستان، میری خالہ صفیہ اور خانقاہ اور جلاوطنی میں محبت) جیسے شاہکار کاموں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعے اپنے مضبوط اور انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ مصری ناقدین کے مطابق مرحوم کی کہانیوں اور ناولوں میں بنیادی خصوصیت ان کی انسانی فطرت اور جدید انسان کی روحانی حالت کا اظہار ہے۔

مرحوم کی تخلیقات کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے جیسا کہ ان کی ناول "میری خالہ صفیہ اور خانقاہ" کا دس زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے اور اسی طرح اسے اسی نام سے ڈرامہ سیریز میں بھی تبدیل کیا جا چکا ہے اور ساتھ ہی ناول "سن سیٹ نخلستان" کو اسی نام سے ایک سیریز میں تبدیل کیا گیا جا چکا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 04 ربیع الثانی 1444ہجری -  29 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16041]    



مارکیز کے فرزند: میرے والد میرے اور دوسرے کے لئے تھے

مارکیز کے فرزند: میرے والد میرے اور دوسرے کے لئے تھے
TT

مارکیز کے فرزند: میرے والد میرے اور دوسرے کے لئے تھے

مارکیز کے فرزند: میرے والد میرے اور دوسرے کے لئے تھے
الشرق الاوسط کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کولمبیا کے مشہور ناول نگار گیبریل مارکیز کے بیٹے روڈریگو گارسیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی موجودگی کی شدت اور ان کی بے پناہ شہرت سے کبھی کوئی تکلیف محسوس نہیں کی ہے تاہم وہ مزید کہتے ہیں کہ اس سب کا ان پر بعد میں اثر ہوا ہے کیونکہ اگر ان کے والد کم مشہور اور کامیاب ہوتے تو وہ اسے دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کرتے، لیکن وہ کچھ بدلنے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں اور وہ اس بات کی تاکید بھی کر رہے ہیں کہ میرے والد میرے لیے اور دوسروں کے لیے برابر تھے۔

روڈریگو نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جیسا کہ اس کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے اور وہ عنوان اپنے والدین کو الوداع کہنا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے آخری ہفتے اپنے والد کے ساتھ گزارے ہیں جن کا انتقال 2014 میں ہوا ہے اور انہوں نے آخری سال بھی اپنی والدہ کے ساتھ ان کی موت سے پہلے گزارا ہے اور اس مدت میں انہوں نے اپنے والدین کو الوداع کرنے کے معنی کو طویل اور گہرائی کے ساتھ سمجھا ہے اور اس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب تک وہ میرے خیالوں میں موجود نہ ہوں اور ان کی موت کا مطلب کسی چیز کا خاتمہ نہیں ہے۔(۔۔۔)

اتوار  27 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 30  جنوری  2022ء شمارہ نمبر[15769]