مصری مصنف بہا طاہر کی وفات ہو چکی ہے

بہا طاہر
بہا طاہر
TT

مصری مصنف بہا طاہر کی وفات ہو چکی ہے

بہا طاہر
بہا طاہر
مصری مصنف بہا طاہر جمعرات کی شام 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اس مرح عربی ناول کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ہے جبکہ مرحوم نے اپنے اس سفر میں (سن سیٹ نخلستان، میری خالہ صفیہ اور خانقاہ اور جلاوطنی میں محبت) جیسے شاہکار کاموں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعے اپنے مضبوط اور انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ مصری ناقدین کے مطابق مرحوم کی کہانیوں اور ناولوں میں بنیادی خصوصیت ان کی انسانی فطرت اور جدید انسان کی روحانی حالت کا اظہار ہے۔

مرحوم کی تخلیقات کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے جیسا کہ ان کی ناول "میری خالہ صفیہ اور خانقاہ" کا دس زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے اور اسی طرح اسے اسی نام سے ڈرامہ سیریز میں بھی تبدیل کیا جا چکا ہے اور ساتھ ہی ناول "سن سیٹ نخلستان" کو اسی نام سے ایک سیریز میں تبدیل کیا گیا جا چکا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 04 ربیع الثانی 1444ہجری -  29 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16041]    



"ریسرچ اینڈ میڈیا" نے "ریف" پبلشنگ ہاؤس کا کیا آغاز

ریف پبلشنگ ہاؤس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں عوام کی ضروریات کو پورا کرے گا (الشرق الاوسط)
ریف پبلشنگ ہاؤس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں عوام کی ضروریات کو پورا کرے گا (الشرق الاوسط)
TT

"ریسرچ اینڈ میڈیا" نے "ریف" پبلشنگ ہاؤس کا کیا آغاز

ریف پبلشنگ ہاؤس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں عوام کی ضروریات کو پورا کرے گا (الشرق الاوسط)
ریف پبلشنگ ہاؤس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں عوام کی ضروریات کو پورا کرے گا (الشرق الاوسط)
کل سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، نئے اور جدید کاروباری ماڈلز کو اپناتے ہوئے اور دنیا بھر کے بڑے پبلشنگ ہاؤسز کے ساتھ بین الاقوامی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ریف پبلشنگ ہاؤس کا آغاز کیا ہے۔

ریف ہاؤس ایک طویل تاریخ اور غیر معمولی کی توسیع ہے جسے سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ نے علاقے میں مواد اور معلومات کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر حاصل کیا ہے۔

اس ہاؤس کے کام کا آغاز گزشتہ جمعرات سے شروع ہوکر دس دن تک جاری رہنے والے ریاض بین الاقوامی کتاب میلے کے ذریعہ شروع کیا اس کا مقصد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے کا ایک جدید ترین پبلشنگ ہاؤس بننا ہے۔

نئے پبلشنگ ہاؤس جدید کاروباری ماڈل، ڈیجیٹل فارمیٹس اور جدید پبلشنگ ٹیکنالوجیز استعمال کرے گا اور پرنٹ آن ڈیمانڈ، ای بکس اور آڈیو بکس کی خدمات بھی پیش کرے گا۔(۔۔۔)

پیر - 27 صفر المظفر 1443 ہجری - 04 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15651]