لبنانیوں کو خودکشی کی حد تک معاشی مشکلات کا سامنا

ان کا ملک دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی میں زمبابوے کا حریف ہے

لبنانیوں کو خودکشی کی حد تک معاشی مشکلات کا سامنا
TT

لبنانیوں کو خودکشی کی حد تک معاشی مشکلات کا سامنا

لبنانیوں کو خودکشی کی حد تک معاشی مشکلات کا سامنا

گزشتہ روز جنوبی لبنان کے گاؤں جرجوع میں اپنے گھر کے سامنے کھڑے (32 سالہ) موسی الشامی نامی لبنانی نوجوان کا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیل گیا، جس میں وہ اپنے دوست سے کہہ رہا ہے کہ وہ اس کے اہل خانہ کا خیال رکھے اور اس کے افراد کو "اپنے دوست کی امانت" سمجھے۔ اس نے کہا: "میں اب عمارت کے سامنے ہوں اور خودکشی کر رہا ہوں۔" اس نے اپنے جاننے والے لوگوں سے بھی کہا کہ "وہ اسے معاف کر دیں اور اس کے بارے میں برا کلام نہ کریں۔"
آڈیو ریکارڈنگ کے پھیلنے سے لبنان میں شدید حزن و ملال پھیل گیا۔ یاد رہے کہ الشامی ان تین لبنانیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خودکشی کی، کیونکہ اس کا سہارا لینا عام ہو گیا ہے اور لبنانی اپنی معاشی مشکلات سے تنگ آ کر اس کا سہارا لے رہے ہیں۔ اگرچہ خودکشی سے بچنے کے لیے اعلان جاری ہیں کہ خودکشی اب بھی سماجی ماحول میں ایک "ممنوع" عمل ہے۔ جیسا کہ ماہرین کہتے ہیں کہ لبنانی جن مالی دباؤ اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہیں اس سے یہ ایک بڑا سماجی خطرہ بن چکا ہے۔ (...)

جمعہ - 10 شعبان 1444 ہجری - 03 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16166]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]