باخموت جل رہا ہے... اور اوڈیسا پر روسی حملے کی توقع

بائیڈن اور شولٹز دونوں الگ سے وائٹ ہاؤس میں یوکرین میں جنگ کے مستقبل کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں

اسپیشل "ویگنر" گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن فوجی وردی میں ملبوس ایک کلپ میں باخموت کے ایک نامعلوم مقام سے شہر کو مکمل طور پر گھیر لینے کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ کیف سے اپنی افواج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں (اے ایف پی(

TT

باخموت جل رہا ہے... اور اوڈیسا پر روسی حملے کی توقع

اسپیشل "ویگنر" گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن فوجی وردی میں ملبوس ایک کلپ میں باخموت کے ایک نامعلوم مقام سے شہر کو مکمل طور پر گھیر لینے کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ کیف سے اپنی افواج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں (اے ایف پی(
اسپیشل "ویگنر" گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن فوجی وردی میں ملبوس ایک کلپ میں باخموت کے ایک نامعلوم مقام سے شہر کو مکمل طور پر گھیر لینے کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ کیف سے اپنی افواج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں (اے ایف پی(

   کل (جمعہ کے روز) روسی افواج اور "واگنر" گروپ کے کرائے کے فوجیوں نے یوکرین کے محصور شہر باخموت تک پہنچنے کے آخری راستے پر توپ خانے کے گولوں کی بارش کی او وہ جنگ کی سب سے خونریز لڑائیوں کے بعد بڑی فتح حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں، جو کہ نصف سال میں ماسکو کی پہلی کامیابی ہوگی۔
ویگنر کے صدر یوگینی پریگوزن نے کہا: "ہمارے یونٹس نے باخموت کو تقریباً گھیر لیا ہے اور صرف ایک ہی راستہ بچا ہے، جب کہ حالات سخت ہوتے جا رہے ہیں۔" یوکرائن کی طرف سے مغرب سے بحیرہ اسود پر واقع واحد بڑے شہر اوڈیسا کی طرف اچانک حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اس شہر کو کنٹرول کرنے کی روس کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب، جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے جمعہ کے روز امریکہ کے دورے کا آغاز کیا اور صدر جو بائیڈن سے الگ سے ملاقات کی جس میں یوکرین کی جنگ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واشنگٹن اور برلن نے کیف کو فوجی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کیا، لیکن ٹینک فراہم کرنے جیسے مسائل پر اختلافات تھے اور بعض اوقات واشنگٹن برلن کی ہچکچاہٹ سے مایوس ہو جاتا تھا۔(...)

ہفتہ - 11 شعبان 1444 ہجری - 04 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر)16167(
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]