حوارہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یورپی یکجہتی... اور ان کے معاوضے کا مطالبہ

اسرائیلی فوج یہودیوں کے ہمدردوں کو قصبے میں آنے سے روک رہی ہے

فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کون وون برگسڈورف ایک سفارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے گذشتہ اتوار کو آباد کاروں کے حملے میں فلسطینیوں کے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کر رہے ہیں (ای پی اے)
فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کون وون برگسڈورف ایک سفارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے گذشتہ اتوار کو آباد کاروں کے حملے میں فلسطینیوں کے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کر رہے ہیں (ای پی اے)
TT

حوارہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یورپی یکجہتی... اور ان کے معاوضے کا مطالبہ

فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کون وون برگسڈورف ایک سفارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے گذشتہ اتوار کو آباد کاروں کے حملے میں فلسطینیوں کے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کر رہے ہیں (ای پی اے)
فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کون وون برگسڈورف ایک سفارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے گذشتہ اتوار کو آباد کاروں کے حملے میں فلسطینیوں کے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کر رہے ہیں (ای پی اے)

گزشتہ روز انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے مغربی کنارے کے قصبے حوارہ، گاؤں زعترہ اور نابلس کے دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور دوسری جانب یورپی اظہار یکجہتی بھی جاری رہی، جس کی نمائندگی 20 یورپی ممالک کے سفارت کاروں کے متاثرہ علاقے کے دورے سے کی گئی ہے، اس دوران انہوں نے حملے کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے اور متاثرہ افراد کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کون وون برگسڈورف نے جمعہ کے روز 20 ممالک کے سفیر اور سفارت کار پر مشتمل ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے حوارہ اور زعترہ کا دورہ کے دوران کہا کہ، "یونین اس بات پر زور دیتی ہے کہ آباد کاروں کا تشدد خطرناک امر ہے اور اسے روکنا چاہیے۔ ہم ان آباد کار لوگوں کے براہ راست ٹرائل اور جوابدہی کا مطالبہ کرتے رہیں گے جنہوں نے قصبے پر حملے کیے۔" انہوں نے اسرائیل سے ان حملوں میں متاثرہ فلسطینی شہریوں کو معاوضہ دینے کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفد کا یہ دورہ حوارہ اور اس کے آس پاس کے دیہات کے لوگوں کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی طرف سے یکجہتی کا پیغام ہے۔ یورپی وفد کے ارکان نے آباد کاروں کے ہاتھوں جلائے گئے کئی گھروں اور دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے ہونے والی تباہی کا مشاہدہ کیا، اور انہوں نے فلسطینیوں پر اور ان کی املاک پر ہونے والے حملوں کے بارے میں رپورٹس سنی۔(...)

ہفتہ - 11 شعبان 1444 ہجری - 04 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر)16167(
 
کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]