"آئرن لیڈی" ترک کے "ٹیبل آف سکس" سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے رہی ہیں

اکسینر، کلیک دار اوغلو کو اردگان کے مدمقابل کے طور پر مسترد کیے جانے پر مُصر

"گڈ" پارٹی کی صدر میرل اکسینر (اے ایف پی)
"گڈ" پارٹی کی صدر میرل اکسینر (اے ایف پی)
TT

"آئرن لیڈی" ترک کے "ٹیبل آف سکس" سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے رہی ہیں

"گڈ" پارٹی کی صدر میرل اکسینر (اے ایف پی)
"گڈ" پارٹی کی صدر میرل اکسینر (اے ایف پی)

ترکی کی "گڈ" پارٹی کی خاتون سربراہ میرل اکسینر نے اپوزیشن جماعتوں کے "ٹیبل آف سکس" سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد اب قومی ارادے کی عکاسی نہیں کرتا۔
"گڈ" پارٹی نے ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلیک دار اوغلو کو چھ جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کے طور پر پیش کرنے سے انکار کر دیا، اور اس کے بدلے انقرہ کے میئر منصور یاواش یا استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو نامزد کرنے کی تجویز پیش کی، جب کہ دونوں کا تعلق ریپبلکن پیپلز پارٹی سے ہے، جو 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردگان کو چیلنج کریں گے۔
اکسینر نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ دیگر پانچ جماعتوں نے ان کی پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پیش کیے گئے امیدواروں پر اتفاق نہیں کیا، چنانچہ انہوں نے دونوں بلدیات کے میئرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں۔ اکسینر کے بیانات نے ترکی کی گلیوں میں حامیوں اور مخالفین کے درمیان تقسیم کا ایک طوفان برپا کر دیا، جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپوزیشن کی صفوں کے اتحاد کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔(...)

ہفتہ - 11 شعبان 1444 ہجری - 04 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر)16167(
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]