رئیسی زہر دینے کے معاملے کا ذمہ دار "دشمنوں" کو ٹھہرا رہے ہیں

قُم کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں دو طالبات اپنی ہم جماعتوں کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لے رہیں ہیں (ہمشہری)
قُم کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں دو طالبات اپنی ہم جماعتوں کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لے رہیں ہیں (ہمشہری)
TT

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے حملوں کے آغاز کے 3 ماہ بعد اپنے پہلے عوامی تبصرے کے دوران اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات کو نشانہ بنانے ہوئے زہر دینے کے سلسلے کے پیچھے "دشمنوں" کے ہونے کا الزام لگایا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایسنا" نے ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی کہ ایک نئے حملے میں تہران سے متصل البرز گورنریٹ میں میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کے لیے ایک ہاسٹل کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 21 طالبات کو زہر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ نومبر سے اب تک اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں سینکڑوں طالبات زہر کھانے کے واقعات سے متاثر ہو چکی ہیں۔
رئیسی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا: "یہ ملک میں افراتفری پھیلانے کا ایک سیکیورٹی منصوبہ ہے جس کے تحت دشمن والدین اور طلباء میں خوف اور عدم تحفظ پھیلانا چاہتے ہیں۔" لیکن ایران کے ممتاز سنی عالم اور زاہدان کے جمعہ کے امام عبد الحمید اسماعیل زہی نے کہا: "بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اسکولوں میں زہر دینا مظاہروں کو دبانے کا ایک تسلسل ہے،" انہوں نے حکام کو خبردار کیا کہ اسکولوں پر حملے ایرانیوں میں عام عدم اطمینان کا باعث بنیں گے۔ (...)

ہفتہ - 11 شعبان 1444 ہجری - 04 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر)16167(
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]