ایک سینئر امریکی جنرل کا مشرقی شام میں اپنی افواج کا معائنہ

میلی نے "داعش کی پائیدار شکست" کو یقینی بنانے میں پیش رفت کی تصدیق کی

جنرل میلی کل شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کے ساتھ (رائٹرز)
جنرل میلی کل شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کے ساتھ (رائٹرز)
TT

ایک سینئر امریکی جنرل کا مشرقی شام میں اپنی افواج کا معائنہ

جنرل میلی کل شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کے ساتھ (رائٹرز)
جنرل میلی کل شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کے ساتھ (رائٹرز)

مشرقی شام میں الباغوز کی لڑائی میں "داعش" کی شکست کے اعلان کی چوتھی برسی سے چند روز قبل امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل مارک میلی نے کل (ہفتہ کے روز)  اچانک شام کا دورہ کیا، تاکہ اس دہشت گرد تنظیم سے نمٹنے کے تقریباً آٹھ سال پرانے مشن کا جائزہ لیا جا سکے اور امریکی افواج کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
خبر رساں ادارے "رائٹرز" نے جنرل میلی کا اپنے ساتھ دورے پر آنے والے صحافیوں کو دیئے گئے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی افواج اور شریک شامی افواج "داعش" کی پائیدار شکست کو یقینی بنانے میں پیش رفت کر رہی ہیں۔ جب کہ شامی افواج (سیرین ڈیموکریٹک فورسز) کی قیادت کرد کر رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں شام میں مشن کو خطرہ ہے تو انہوں نے اس معاملے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی سے جوڑتے ہوئے جواب دیا کہ، "اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ (یعنی سلامتی) اہم ہے تو جواب ہاں میں ہے۔"
ریاست ہائے متحدہ امریکہ "شریک مقامی فورسز" کی حمایت میں مشرقی اور شمال مشرقی شام میں تقریباً 900 فوجیوں کو تعینات کر رہا ہے تاکہ تنظیم "داعش" کے خلاف جنگ اور اس کی دوبارہ عدم واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرد "عوامی حفاظتی یونٹس" امریکیوں کی حمایت یافتہ "شریک فورسز" کا بنیادی ستوں ہیں، تاہم ترکی اسے "دہشت گرد" شمار کرتا ہے اور اسے شمالی شام سے بے دخل کرنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کی بارہا دھمکی دے چکا ہے، لیکن واشنگٹن نے اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ یہ "داعش" کے خلاف جنگ کے لیے خطرہ ہے۔(...)

اتوار - 12 شعبان 1444 ہجری - 05 مارچ 2023ء شمارہ نمبر (16168)
 



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]