النوف کو دوبارہ کویتی حکومت کی تشکیل سونپ دی گئی

اگر حکومت شرکت نہیں کرتی تو منگل کا اجلاس نہیں ہوگا: السعدون

النوف کو دوبارہ کویتی حکومت کی تشکیل سونپ دی گئی
TT

النوف کو دوبارہ کویتی حکومت کی تشکیل سونپ دی گئی

النوف کو دوبارہ کویتی حکومت کی تشکیل سونپ دی گئی

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح، نے امیر کویت، جو ایک نجی دورے پر ملک سے باہر اٹلی گئے ہیں، کے نائب کی حیثیت سے ایک امیری حکم نامہ جاری کیا،جس میں شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے اور انہیں نئی کابینہ کے ارکان نامزد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
23 جنوری کو وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے مالی امدادی پیکچ کے معاہدے کے حوالے سے قومی اسمبلی "پارلیمنٹ" کے ساتھ تنازعہ کے بعد ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الصباح کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کیا تھا، جس کے ذریعے اراکین حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کہ وہ قرضوں کو معاف کرنے کے بدلے اس امدادی پیکچ کو منظور کرے۔
وزیراعظم کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب حکومت کی جانب سے فنانس کمیٹی کی رپورٹس کو بغیر کسی معاہدے کے کمیٹیوں کو واپس کرتے ہوئے اپنے موقف پر اصرار کیا گیا، اس کے علاوہ وزیر خزانہ عبدالوہاب الرشید اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور براک الشیتان سے دو تشریحات واپس لینے کی درخواست کی گئی۔ 26 جنوری کو ایک امیری حکم نامہ جاری کیا گیا کہ شیخ احمد النوف اور ان کی حکومت کے ارکان کا استعفیٰ قبول کر لیا جائے اور انہیں قائم مقام کی حیثیت سے ذمہ داری سونپ دی جائے۔ (...)

پیر - 13 شعبان 1444ہجری - 06 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16169]
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]