روسی پرائیویٹ ملٹری "واگنر" گروپ کے سربراہ نے ایک بار پھر گولہ بارود کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے باخموت میں روس کی طرف سے دھوکہ دہی کا خدشہ ظاہر کیا، جہاں مشرقی یوکرین میں لڑائیاں جاری ہیں۔ اتوار کی شام یوگینی پریگوزن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا: "23 فروری کو بھیجنے کے احکامات جاری کیے جانے کے باوجود زیادہ تر گولہ بارود ابھی تک روانہ نہیں کیا گیا۔" انہوں نے تاخیر کی دو ممکنہ وجوہات کی جانب اشارہ کیا کہ: "معمول کی بیوروکریسی یا خیانت۔"
یاد رہے کہ یہ بیان کل (پیر کے روز) یوکرین کی فوج کا اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور باخموت میں لڑائی جاری رکھنے کے اعلان کے وقت سامنے آیا ہے، جس میں اس علامتی شہر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے والی روسی افواج کے سامنے یوکرینی انخلاء کی قیاس آرائیوں کی تردید کی گئی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران یوکرین کی مسلح افواج کے رہنماؤں نے دفاعی آپریشن جاری رکھنے اور "باخموت میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے" کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ (...)
منگل - 14 شعبان 1444ہجری - 07 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16170]