سعودیہ کی جانب سے ترک مرکزی بینک میں 5 بلین ڈالر کا ڈپازٹ

TT

سعودیہ کی جانب سے ترک مرکزی بینک میں 5 بلین ڈالر کا ڈپازٹ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کل سعودی سیاحتی ترقیاتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد بن عقیل الخطیب نے جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک میں5 بلین ڈالر کی رقم جمع کرانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ ترکی کی جانب سے اس معاہدے پر مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر شہاب کاوجی اوغلو نے دستخط کیے۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے کل شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ڈپازٹ کی یہ رقم مملکت سعودیہ عرب اور جمہوریہ ترکی اور اس کی برادر عوام کے مابین تاریخی تعلقات اور تعاون کے قریبی رشتوں کو بڑھانے کے طور پر ہے۔

منگل - 14 شعبان 1444ہجری - 07 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16170]
 
"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]