جنین میں پرتشدد جھڑپوں میں ہلاکتیں

جو کہ اسرائیلی فوج پر حملے کے بعد مطلوبہ شخص کی تلاش کے دوران ہوئیں

منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر دھاوا بولے جانے کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا منظر (رائٹرز)
منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر دھاوا بولے جانے کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا منظر (رائٹرز)
TT

جنین میں پرتشدد جھڑپوں میں ہلاکتیں

منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر دھاوا بولے جانے کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا منظر (رائٹرز)
منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر دھاوا بولے جانے کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا منظر (رائٹرز)

 اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں ایک مطلوب شخص کی تلاش میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران کل منگل کے روز چھ فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل نے "تشدد کا راستہ" چنا ہے، جب کہ تحریک "حماس" نے ثالثوں کو بتایا کہ "اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے"، اور اس نے عسکری تصادم کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی اگرچہ یہ رمضان کے مہینے میں ہی کیوں نہ ہو۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز حوارہ قصبے کے قریب 2 اسرائیلی آباد کاروں کو ہلاک کرنے پر نابلس کے رہنے والے عبدالفتاح خروشہ کو ہدف بناتے ہوئے کیمپ پر دھاوا بولا۔ "کان" ریڈیو نے تصدیق کی کہ فوج نے جنین کیمپ میں چھپے مجرم کو ایک گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔ جب کہ خروشہ نابلس میں نئے عسکر کیمپ میں تحریک "حماس" کا ایک رہنما تھا، اور وہ 8 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد صرف دو ماہ قبل رہائی پانے والا قیدی تھا۔ (...)

بدھ - 15 شعبان 1444 ہجری - 08 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16171]
 
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]