سعودی معیشت میں تقریباً 11 سالوں میں تیز ترین شرح نمو ریکارڈ کی گئی، جیسا کہ کل جمعرات کو سعودی اعداد و شمار کے سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران سعودی عرب کی حقیقی ملکی پیداوار کی شرح نمو 8.7 فیصد رہی، جس کا مطلب ہے کہ گروپ 20 کے ممالک میں یہ بلند ترین شرح نمو کا ریکارڈ ہے۔
اعداد و شمار کی جنرل اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی حقیقی ملکی پیداورا (جی ڈی پی) کی قدر تقریباً 2.97 ٹریلین ریال (793.3 بلین ڈالر) ریکارڈ کی گئی، جو کہ اس کی بلند ترین تاریخی قدر ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کو درپیش پیچیدہ اقتصادی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود سال کے دوران گروپ 20 ممالک میں ترقی کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے اور یہ بین الاقوامی تنظیموں کی توقعات سے بھی زیادہ ہے جو کہ اپنے بلند ترین تخمینے کے مطابق 8.3 فیصد تک پہنچی جب کہ موجودہ شرح نمو گزشتہ دہائی میں سب سے زیادہ سالانہ شرح نمو ہے۔ (...)
جمعہ - 17 شعبان 1444ہجری - 10 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16173]