سعودی عرب اور ایران کا... چین کے ساتھ مل کر ایک نیا صفحہ

تعلقات بحال اور دو ماہ کے اندر دوبارہ دونوں سفارت خانے کھولیں> خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت > تمام مشترکہ معاہدوں فعال کریں

سعودی مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر مساعد العیبان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور ایرانی نیشنل سیکورٹی کی سپریم کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کل بیجنگ میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد (رائٹرز)

TT

سعودی عرب اور ایران کا... چین کے ساتھ مل کر ایک نیا صفحہ

سعودی مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر مساعد العیبان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور ایرانی نیشنل سیکورٹی کی سپریم کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کل بیجنگ میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد (رائٹرز)
سعودی مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر مساعد العیبان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور ایرانی نیشنل سیکورٹی کی سپریم کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کل بیجنگ میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد (رائٹرز)

سعودی عرب اور ایران نےچینی سرپرستی میں باہمی سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر دوبارہ دونوں ممالک کے سفارتخانے کھولنے اور نمائندوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا۔
گزشتہ روز دونوں ممالک اور ثالثی کرنے والے چین کی طرف سے ایک مشترکہ سہ فریقی بیان جاری کیا گیا جس میں دونوں ممالک کی طرف سے ملکی خودمختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی تاکید کی گئی۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس کو فعال کرنے اور سفیروں کے تبادلے کے لیے ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

ہفتہ - 18 شعبان 1444 ہجری - 11 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16174]
 
ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]