لبنان عراقی طلباء کے ساتھ "تصادم" پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے

لبنان عراقی طلباء کے ساتھ "تصادم" پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے

ہفتہ, 11 March, 2023 - 11:15
وزیراعظم نجیب میقاتی کل عراقی ہائر ایجوکیشن منسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے (دالاتی اور نہرا)

کل لبنانی حکومت نے لبنان کی وزارت تعلیم کی عمارت میں سیکورٹی فورسز اور اپنی ڈگریوں کی ایکولیشن کی توثیق مکمل ہونے کے منتظر عراقی طلباء، کے درمیان ہونے والے "تصادم" کے بعد اس قسم کے واقعات پر قابو پانے کی کوشش کی۔
سوشل نیٹ ورک سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے عراقیوں اور لبنانیوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا، جس میں ایک لبنانی سیکورٹی اہلکار ڈنڈا اٹھائے ایک طالب علم کو پیچھے ہٹنے کو کہہ رہا ہے، جبکہ دیگر ویڈیو کلپس میں عراقی طلباء اور لبنانی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل کو دکھایا گیا ہے۔
معاملات کو سنبھالنے کی کوشش میں کل وزیر اعظم نجیب میقاتی نے عراقی ہائر ایجوکیشن منسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ بیروت میں عراقی سفارت خانے کے مشن کے سربراہ امین النصراوی نے کہا کہ اس اجلاس میں لبنان میں عراقی طلباء کو درپیش مسائل کو پیش کیا گیا اور ان کے حل میں مدد دینے والی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (...)


ہفتہ - 18 شعبان 1444 ہجری - 11 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16174]

 


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا