عرب اور اسلامی ممالک اور تنظیمات نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور زور دیا کہ یہ دوطرفہ معاہدہ خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عراق اور سلطنت عمان دونوں نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ جب کہ عراقی وزارت خارجہ نے اس معاہدہ کو "دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئے صفحے" کی راہ ہموار کرنے سے تعبیر کیا۔" عمانی وزارت خارجہ نے سلطنت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت اور تعمیری تعاون میں ایک معاون قدم شمار کیا، جس سے خطے اور دنیا کے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسی ضمن میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلامتی و امن کو بڑھانے اور استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔
متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور ترکی نے بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ یہ معاہدہ خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ (...)
ہفتہ - 18 شعبان 1444 ہجری - 11 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16174]