اصلاحات سے قبل لبنان کے لیے کوئی امداد نہیں: میقاتی

انہوں نے "الشرق الاوسط" کو یقین دہانی کی کہ خطے میں کوئی بھی متفقہ راستہ ایک مثبت قدم ہے

لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی (الشرق الاوسط)
لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی (الشرق الاوسط)
TT

اصلاحات سے قبل لبنان کے لیے کوئی امداد نہیں: میقاتی

لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی (الشرق الاوسط)
لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی (الشرق الاوسط)

لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری میں اصلاحاتی قوانین کو اپنانے میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ "فوری طور پر ایسے اقدامات ہیں جو تباہی کو روکنے اور ریاست اور اداروں کے کام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اور اساس ہیں... لیکن یہ اقدامات حتمی حل نہیں ہیں۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ انہیں بیرون ملک ہونے والی ملاقاتوں اور اجتماعات سے یہ احساس ہوا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تعاون کے علاوہ کوئی اور حل نہیں، اور اصلاحات کی تکمیل سے قبل لبنان کے لیے کوئی امداد نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "لبنانی فائل بین الاقوامی دلچسپی کے لحاظ سے ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔"
میقاتی نے نئے صدر کے انتخاب میں تیزی لانے پر زور دیا، تاکہ ملک کو ایک نئی حکومت کی تشکیل اور اصلاحاتی ورکشاپ کی تکمیل سے وابستہ ایک رعایتی مدت کا موقع ملے اور حل و بحالی کی جانب دروازہ کھل سکے۔ انہوں نے صدر کے انتخاب کی کوشش میں منعقدہ اجلاسوں ہر اعتراض کرنے والوں سے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی عہدے کی خالی نشست "حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "حکومت کا تسلسل جاری ہے اور اقتدار میں کوئی خلا نہیں ہے، اور ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔" (...)

اتوار - 19 شعبان 1444 ہجری - 12 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16175]
 
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]