جنیوا میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں یمنی مذاکرات شروع

اقوام متحدہ "جائز حکومت" اور حوثی نمائندوں کو "سنجیدہ" ہونے پر زور دے رہی ہے

اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ عمان میں یمنی شخصیات کے ساتھ مشاورت کے دوران (اقوام متحدہ)
اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ عمان میں یمنی شخصیات کے ساتھ مشاورت کے دوران (اقوام متحدہ)
TT

جنیوا میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں یمنی مذاکرات شروع

اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ عمان میں یمنی شخصیات کے ساتھ مشاورت کے دوران (اقوام متحدہ)
اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ عمان میں یمنی شخصیات کے ساتھ مشاورت کے دوران (اقوام متحدہ)

گزشتہ روز جنیوا میں جائز یمنی حکومت اور حوثیوں کے نمائندوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت شروع ہوئی، جب کہ اقوام متحدہ نے تنازع کے دونوں فریقوں سے "سنجیدہ" مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک بیان میں کہا: "مجھے امید ہے کہ دونوں فریق سنجیدہ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں... تاکہ زیادہ سے زیادہ قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کر سکیں۔" فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "رمضان کا مہینہ قریب آنے پر میں فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ نہ صرف ایک دوسرے کے لیے اپنے وعدوں کا احترام کریں، بلکہ یہ ان ہزاروں یمنی خاندانوں کی طرف بھی ہے جو ایک طویل عرصے سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔" (...)

اتوار - 19 شعبان 1444 ہجری - 12 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16175]
 
پاکستان نے انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے... موبائل سروس معطل اور اپنی سرحدیں بند کر دیں

پاکستان میں عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر ایک پولیس اہلکار کھڑا ہے جب کہ ایک خاتون اپنا ووٹ ڈال رہی ہے (ای پی اے)

"جرمن خبر رساں ایجنسی" کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے خونریز بم دھماکوں کے بعد آج (بروز جمعرات) پاکستانی حکام نے انتخابات میں ووٹنگ کو محفوظ بنانے کے لیے موبائل فون سروس معطل اور پڑوسی ممالک، افغانستان اور ایران، کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت داخلہ نے ووٹنگ شروع ہونے سے چند منٹ قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔

وزارت نے اپنے جاری بیان میں کہا: "یہ فیصلہ ووٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔"

خیال رہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں مقامی امیدواروں کی انتخابی مہم کے دفاتر کو نشانہ بنانے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم 26 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ممتاز بلوچ کے مطابق، حکام نے افغانستان اور ایران کے ساتھ ملک کی سرحدیں ایک دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]