سعودی ولی عہد کا "ریاض ائیرلائن" کے قیام کا اعلان

نئی ائیرلائن مملکت کے اسٹریٹجک محل وقوع میں اضافہ کرے گی... اور 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گی

"ریاض ائیرلائن" کے قیام کا اعلان سعودی ائیرلائن کو عالمی سطح کے مقابلے پر لے جائے گا (الشرق الاوسط)
"ریاض ائیرلائن" کے قیام کا اعلان سعودی ائیرلائن کو عالمی سطح کے مقابلے پر لے جائے گا (الشرق الاوسط)
TT

سعودی ولی عہد کا "ریاض ائیرلائن" کے قیام کا اعلان

"ریاض ائیرلائن" کے قیام کا اعلان سعودی ائیرلائن کو عالمی سطح کے مقابلے پر لے جائے گا (الشرق الاوسط)
"ریاض ائیرلائن" کے قیام کا اعلان سعودی ائیرلائن کو عالمی سطح کے مقابلے پر لے جائے گا (الشرق الاوسط)

ولی عہد، وزیر اعظم اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل (اتوار کے روز) "ریاض ایئر لائن" کو ہوائی نقل و حمل کے شعبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور دنیا کے تین براعظموں؛ ایشیا، یورپ اور افریقہ، کو جوڑنے والے مملکت کے اسٹریٹجک مقام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئے قومی کیریئر کے طور پر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ جو کہ "سعودی وژن 2030" کے اہداف کے مطابق قومی کمپنیوں میں مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے کام کے ضمن میں ہے۔
"ریاض ائیرلائن" کا مقصد 2030 تک دنیا بھر میں 100 سے زائد مقامات کے لیے پروازیں شروع کرنا اور غیر معمولی مربوط خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

پیر - 20 شعبان 1444ہجری - 13 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16176]
 
"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی "بٹ کوائن" دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو رواں سال میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے لیے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ریگولیٹری منظوری کے بعد ہے۔

رواں سال "بٹ کوائن" کی قیمت میں اب تک 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 27 دسمبر 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جب کہ کل پیر کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد اس کی قیمت 4.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49899 ڈالر سے 50 ہزار کی سطح کے درمیان رہی۔

کرپٹو کرنسی قرض دینے والے پلیٹ فارم "نیکسو" کے شریک بانی انتونی ٹرینچیو نے کہا: "50 ہزار ڈالر قیمت "بٹ کوائن" کے لیے ایک اہم مرحلہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فوری طور پر " ETFs " کے آغاز کے بعد نہ صرف اس کلیدی نفسیاتی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہا، بلکہ صرف 20 فیصد فروخت کا باعث بنا۔" (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]