چارلس سوم مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کر رہے ہیں

جبکہ یہ بکنگھم پیلس میں کسی مسلمان شخصیت کی پہلی سرکاری میزبانی ہے

کنگ چارلس سوم بکنگھم پیلس میں ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
کنگ چارلس سوم بکنگھم پیلس میں ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
TT

چارلس سوم مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کر رہے ہیں

کنگ چارلس سوم بکنگھم پیلس میں ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)
کنگ چارلس سوم بکنگھم پیلس میں ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے (واس)

کنگ چارلس سوم نے برطانیہ کے تخت نشینی بننے کے بعد برطانوی دارالحکومت لندن کے بکنگھم پیلس میں کسی اسلامی شخصیت کی پہلی سرکاری میزبانی کرتے ہوئے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں مشترکہ انسانی اقدار اور اصولوں سے متعلق متعدد امور، خاص طور پر لوگوں کے مابین دوستی و تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مسائل، ان کے مابین مشترکہ مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر مہذب رابطے کی راہوں سے متعلق مذہبی اور فکری رہنماؤں کی بھرپور اور فعال ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ ڈاکٹر العیسی نے کنگ چارلس سوم کے متعدد امور کے بارے میں اچھے رویوں کو نوٹ کیا، جس میں ان کا اسلامی تہذیب کے لیے احترام اور اس کی ستائش کا اعلان بھی شامل ہے، جو دیگر تہذیبوں کے ساتھ ان کے مشترکہ انسانی رشتوں کے مطابق مؤثر انداز میں جُڑی ہوئی ہے۔

پیر - 20 شعبان 1444ہجری - 13 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16176]

 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]