سعودی عرب ایران کے ساتھ "تعمیری بات چیت" جاری رکھنے کی توقع کر رہا ہے

خادم حرمین شریفین عرقہ پیلس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)

خادم حرمین شریفین عرقہ پیلس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
خادم حرمین شریفین عرقہ پیلس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
TT

مملکت سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رہنے پر اپنی امید ظاہر کی ہے، {معاہدے میں شامل قابل توجہ بنیادوں کے مطابق، جس سے دونوں ممالک اور خطے کی بھلائی ہو اور انہیں عمومی طور پر فائدہ پہنچے، اور جس سے علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی میں اضافہ ہو}۔
سعودی وزراء کونسل نے کل (منگل کے روز) ریاض کے عرقہ پیلس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران سعودی قیادت کی ہدایات اور چینی صدر شی جن پنگ کے اقدام کے جواب میں بیجنگ میں سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان معاہدے میں جو طے پایا اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس معاہدہ میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق بھی شامل ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے اور ان کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کاربند رہا جائے اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، اور بین الاقوامی چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر قائم رہا جائے اور ان کی پاسداری کی جائے۔ (...)

بدھ - 23 شعبان 1444 ہجری - 15 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16178]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]