ہمارے پاس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ڈرون موجود ہیں: البرہان

انہوں نے مسلح افواج کو متحد کرنے کا عہد کیا اور اسے کمزور کرنے والوں کو خبردار کیا

البرہان کل "مردوں کے عزم" نامی مشق کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے (سونا)
البرہان کل "مردوں کے عزم" نامی مشق کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے (سونا)
TT

ہمارے پاس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ڈرون موجود ہیں: البرہان

البرہان کل "مردوں کے عزم" نامی مشق کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے (سونا)
البرہان کل "مردوں کے عزم" نامی مشق کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے (سونا)

سوڈان میں عبوری خودمختاری کونسل کے سربراہ اور سوڈانی فوج کے چیف عبدالفتاح البرہان نے انکشاف کیا کہ سوڈانی مسلح افواج کے پاس جدید اسلحہ سازی کی ٹیکنالوجی اور "ڈرون" طیارے موجود ہیں، جو انہیں کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرات سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں، انہوں نے مسلح افواج کو متحد رکھنے کا عہد کیا اور خبردار کیا کہ کوئی اس کے طرز عمل کو "بدنام" کرے یا اسے نقصان پہنچائے۔
یاد رہے کہ البرہان اور فوری امدادی فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" کے درمیان چند روز قبل ہونے والی لفظی جنگ اور اقتدار سے چمٹے رہنے کے الزامات کے تبادلے کے بعد حالات پرسکون ہونے پر یہ موقف سامنے آیا ہے۔ جو کہ اور پچھلے دسمبر کی پانچ تاریخ کو عوام کے ساتھ دستخط کیے گئے "فریم ورک معاہدے" کے تحت دونوں افراد کا اپنے آپ سے کیے گئے وعدوں سے انکار ہے، جب کہ اس معاہدے میں اقتدار سویلین عبوری حکومت کو سونپنے اور عسکری فورسز کو مخصوص ٹائم ٹیبل کے مطابق متحد کرنے کے بارے میں تحریر کیا گیا تھا۔ (...)

جمعرات - 24 شعبان 1444 ہجری - 16 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16179]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]