بلنکن ریاض اور تہران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا محتاط خیر مقدم کر رہے ہیں

الجدعان "ایران میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع" کے بارے میں بات کر رہے ہیں

سعودی مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر موسی العیبان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی بیجنگ میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد (رائٹرز)

TT

بلنکن ریاض اور تہران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا محتاط خیر مقدم کر رہے ہیں

سعودی مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر موسی العیبان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی بیجنگ میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد (رائٹرز)
سعودی مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر موسی العیبان، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی بیجنگ میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد (رائٹرز)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل بدھ کے روز ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے میں امریکی مخالف چین کی طرف سے ادا کیے گئے ثالثی کے کردار کا محتاط انداز میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
بلنکن نے ایتھوپیا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا، "ہمارے نقطہ نظر سے، ہر وہ بات جو کشیدگی کو کم کرنے، تنازعات سے بچنے اور ایران کے کسی خطرناک اور غیر مستحکم رویے کو روکنے میں مدد دے سکے، ایک اچھی بات ہے۔" فرانسیسی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے مزید کہا: "میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ جو ممالک جو سلامتی کے فروغ اور پرامن تعلقات کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری اسد کر سکتے ہیں انہیں ذمہ داری ادا کرنا چاہیے۔"
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ دونوں ممالک کا تعلقات کی بحالی پر رضامندی کے بعد ایران میں سعودی سرمایہ کاری "بہت جلد" ہو سکتی ہے۔
الجدعان نے کل ریاض میں مالیاتی شعبے کی کانفرنس کے دوران حالیہ معاہدے کے اصولوں پر سعودی عرب کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ، "ایران میں سعودی سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ اگر کسی بھی معاہدے کی شرائط کا احترام کیا جائے تو ہمیں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔" (...)

جمعرات - 24 شعبان 1444 ہجری - 16 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16179]
 
امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]