الاسد، اردگان سے ملاقات کو "شام کے مفاد" کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں

انہوں نے اپنے وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات کو مسترد نہیں کیا

الاسد اور مشرق وسطیٰ کے لیے روس کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف، 14 مارچ کو ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر کا جائزہ لے رہے ہیں، (ڈی پی اے)
الاسد اور مشرق وسطیٰ کے لیے روس کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف، 14 مارچ کو ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر کا جائزہ لے رہے ہیں، (ڈی پی اے)
TT

الاسد، اردگان سے ملاقات کو "شام کے مفاد" کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں

الاسد اور مشرق وسطیٰ کے لیے روس کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف، 14 مارچ کو ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر کا جائزہ لے رہے ہیں، (ڈی پی اے)
الاسد اور مشرق وسطیٰ کے لیے روس کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف، 14 مارچ کو ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر کا جائزہ لے رہے ہیں، (ڈی پی اے)

ماسکو میں شام کے صدر بشار الاسد کی گفتگو بہت سے روسیوں اور دیگر لوگوں کے لیے حیران کن معلوم ہوئی، جن کی گفتگو میں ایک فاتحانہ لہجہ تھا اور انہوں نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے سیاسی راہوں کے بارے میں بات کرنے سے غفلت برتتے ہوئے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں پیش رفت کے لیے شرائط عائد کیں، باوجود اس کے کہ روسی قیادت ان دونوں فائلوں کو اہمیت دیتی ہے اور ان میں پیش رفت کی "رفتار کو تیز" کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
جب الاسد نے اردگان سے ملاقات کے لیے اپنی شرائط کے بارے میں بات کی تو انہوں نے ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار کے بیانات کا مذاق اڑایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شام میں ترکی کی موجودگی قبضہ نہیں ہے۔ جب کہ اسد کی چینل "روس 1" پر گفتگو  کے الفاظ ہلکے لگ رہے تھے جب انہوں نے کہا: "ہم نے سیکورٹی اور وزرائے دفاع کی سطح پر بات چیت شروع کی اور اب ہم معاون وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقات کی بات کر رہے ہیں، شاید ہم وزرائے خارجہ کی سطح تک پہنچ سکیں جو کہ ہمارے اور ان کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات پر منحصر ہے... کیونکہ قومی مفاد سب سے اہم ہے۔"
روسی ایوان صدر نے الاسد کے حوالے سے کہا، "اگر اردگان یا دیگر کے ساتھ ملاقات سے شام کا مفاد حاصل ہوتا ہے تو ہمارا اس جانب بڑھنا ایک فطری امر ہے۔"  (...)

ہفتہ - 26 شعبان 1444 ہجری - 18 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16181]
 
امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]