کیف پوٹن کے ماریوپول کے دورے کی مذمت کر رہا ہے

اس نے کہا کہ وہ "اندھیرے میں چور کی طرح" یہاں آئے

ہفتہ کو ماریوپول کے دورے کے دوران پوٹن کا ایک ویڈیو کلپ، جسے ایک روسی چینل نے تقسیم کیا (اے ایف پی)
ہفتہ کو ماریوپول کے دورے کے دوران پوٹن کا ایک ویڈیو کلپ، جسے ایک روسی چینل نے تقسیم کیا (اے ایف پی)
TT

کیف پوٹن کے ماریوپول کے دورے کی مذمت کر رہا ہے

ہفتہ کو ماریوپول کے دورے کے دوران پوٹن کا ایک ویڈیو کلپ، جسے ایک روسی چینل نے تقسیم کیا (اے ایف پی)
ہفتہ کو ماریوپول کے دورے کے دوران پوٹن کا ایک ویڈیو کلپ، جسے ایک روسی چینل نے تقسیم کیا (اے ایف پی)

پرسوں (ہفتے کے روز) جزیرہ نما کریمیا کا روس سے الحاق ہونے کی نویں سالگرہ کے موقع پر پوٹن کے دورہ کے چند گھنٹے بعد، کریملن نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پوٹن کی آمد کی ویڈیو جاری کی۔ جس میں روسی صدر کو شہر کا دورہ کرتے اور انہیں خود کار چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کریملن نے کہا کہ پوٹن نے دوبارہ تعمیر کیے گئے میوزیکل تھیٹر کا دورہ کیا اور تباہ حال شہر کی تعمیر نو کے کام کی بریفنگ لی۔ اس دوران ایک رہائشی شخص نے شہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے "جنت کا ایک چھوٹا ٹکڑے" سے تعبیر کیا اور پوٹن کو کہا کہ "ہم آپ کے لیے دعا کر رہے ہیں"، جب کہ روسی ٹیلی ویژن کی طرف سے شائع ہونے والے مناظر کے مطابق یہ دورہ رات کے وقت میں کیا گیا۔
یوکرین کی وزارت دفاع نے پوٹن کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے ایک "ٹویٹ" میں لکھا: "پوٹن نے رات کے وقت چور کی طرح یوکرین کے شہر ماریوپول کا دورہ کیا۔ کیونکہ یہ سب سے زیادہ محفوظ وقت تھا کہ وہ جسے ظاہر نہیں کرنا چاہتے وہ ایسا کر سکتے ہیں، اور یہ شہر کہ جسے اس کی فوج نے مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا اور اس کے چند زندہ رہنے والے باشندوں کو تجسس سے وہ دور رہ سکتے تھے۔" (...)

پیر - 28 شعبان 1444ہجری - 20 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16183]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]