کویتی "آئینی عدالت" پچھلی پارلیمنٹ کو بحال کر رہی ہے... اور اس کی تحلیل ممکن ہے

حالیہ کویتی انتخابات کا منظر جسے آئینی عدالت نے غلط قرار دیا (کونا)
حالیہ کویتی انتخابات کا منظر جسے آئینی عدالت نے غلط قرار دیا (کونا)
TT

کویتی "آئینی عدالت" پچھلی پارلیمنٹ کو بحال کر رہی ہے... اور اس کی تحلیل ممکن ہے

حالیہ کویتی انتخابات کا منظر جسے آئینی عدالت نے غلط قرار دیا (کونا)
حالیہ کویتی انتخابات کا منظر جسے آئینی عدالت نے غلط قرار دیا (کونا)

کل کویت کی آئینی عدالت کی جانب سے 2022 کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد سابق کویتی پارلیمنٹ کے اراکین اور ان کے اسپیکر نے کویت کی قومی اسمبلی میں اپنی نشستیں دوبارہ حاصل کرلیں ہیں۔ تاہم، آئینی ماہرین کے مطابق، جن کے ساتھ" الشرق الاوسط" نے بات کی، کہ تحلیل ہونے کا جن اب بھی واپس آنے والی پارلیمنٹ کو پریشان کر رہا ہے۔
ماہرین نے اس بات کو مسترد نہیں کیا کہ حکومت واپس آنے والی پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھانے کے بعد، اسی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور نئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا حکم نامہ جاری کرنے کا سہارا نہیں لے گی۔
آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق، تحلیل شدہ سابق پارلیمنٹ فوری طور پر اپنے تمام آئینی اختیارات دوبارہ حاصل کر چکی ہے اور یہ اپنی باقی مدت اسی طرح پوری کرے گی کہ جیسے یہ تحلیل ہوئی ہی نہیں۔ اس فیصلے کے مطابق سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم کی سربراہی میں تمام اراکین کو واپس بحال کر دیا گیا ہے تاکہ نئے قانون ساز انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے یہ پارلیمنٹ اپنی بقیہ قانونی مدت، جو کہ 21 ماہ ہے، پوری کرے۔ (...)

پیر - 28 شعبان 1444ہجری - 20 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16183]
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]