"کریڈٹ سوئس بینک" معاہدہ تشویش کو دور نہیں کرتا، اور نظریں "فیڈرل بینک" کی جانب ہیں

"یو بی ایس" کی جانب سے معاہدے کے اعلان کے بعد ایک شخص "کریڈٹ سوئس" بینک کی مرکزی برانچ کی تصویر لے رہا ہے (اے ایف پی)
"یو بی ایس" کی جانب سے معاہدے کے اعلان کے بعد ایک شخص "کریڈٹ سوئس" بینک کی مرکزی برانچ کی تصویر لے رہا ہے (اے ایف پی)
TT

سوئس بینک "یو بی ایس" کی طرف سے "کریڈٹ سوئس" کو خریدنے کا معاہدہ، مارکیٹوں کے گرنے کے خدشات کو دور کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، تاہم بڑھتے ہوئے عالمی بینکنگ بحران کے بارے میں تشویش ابھی تک برقرار ہے۔ خاص طور پر اتوار کے روز چھ بڑے مرکزی بینکوں کے اعلان کی روشنی میں مارکیٹوں کو یقین دلانے کے لیے ایک مربوط اقدام کے تحت لین دین کیا جا رہا ہے، جب کہ سب کی نظریں ابھی بھی امریکی فیڈرل ریزرو بینک پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ شرح سود کے حوالے سے کیا قدم اٹھائے گا۔
اس غیر معمولی اقدام کا مقصد سوئٹزر لینڈ کے سب سے بڑے بینک "یو بی ایس" کا اپنے مدمقابل "کریڈٹ سوئس" کو حاصل کرنا سوئس حکومت کے تعاون سے بینکنگ سسٹم پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ہے۔
برطانیہ، کینیڈا، یورپ، جاپان اور سوئٹزر لینڈ کے مرکزی بینکوں اور یو ایس فیڈرل ریزرو بینک نے "بارٹر لائنز" کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ وہ طریقہ کار ہیں جو غیر ملکی مرکزی بینکوں کو ڈالر تک آسان رسائی فراہم کرتے ہیں اور اس کے ذریعے کام کی رفتار میں اضافہ کرتے ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ اقدامات، جو اب تک ہفتہ وار بنیادوں پر کیے گئے ہیں، 20 مارچ 2023 بروز پیر سے روزانہ کی بنیاد پر ہو جائیں گے، اور یہ کم از کم اپریل کے آخر تک اس شرح پر قائم رہیں گے۔" (...)

منگل - 29 شعبان 1444 ہجری - 21 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16184]
 
ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]